حوثی ملیشیا کا ہزاروں ملازمین کی جگہ وفادار بھرتی کرنے کا منصوبہ

   

صنعا : یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور ہزاروں سرکاری ملازمین کو ان کی ملازمت سے محروم کرتے ہوئے ان کی جگہ اپنے وفادار لوگ بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔یمن کے پارلیمانی ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے ایک لاکھ 60 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کرکے ان کی جگہ اپنے وفادار بھرتی کرنے کا پلان بنایا ہے۔ یمن کے انسانی حقوق کے حلقوں، سیاسی اور سماجی رہ نماؤں نے حوثی ملیشیا کے اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ حوثی ملیشیا کی قائم کردہ نام نہاد حکومت کے وزیر برائے سول سروسز سلم المغلس نے ملازمین کو برطرف یا قبل از وقت ریٹائر کرنے اور ان کی جگہ اپنے حامیوں کو بھرتی کرنے کا پلان تیار کرنا شروع کیا ہے۔