حوصلہ مند طالب علم کو تہنیت کی پیشکشی

   

Ferty9 Clinic

جگتیال۔ کام بڑا ہو یا چھوٹا معنی نہیں رکھتا اسی مثال کو جگتیال ایک طالب علم جے پرکاش نے ثابت کردکھا یا۔ رکن اسمبلی جگتیال ایم سنجے کمار نے آج ضلعی لائبریرین چیرمین چندرا شیکھر گوڈ اور دیگر کے ہمراہ طالب علم کے مکان پہنچ کر شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور ہمت افزائی کی اور اسکول میں تعلیم اور مڈ ڈے میلس کے تعلق سے جانکاری حاصل کی۔ معمولی سا کام انھیں آج نہ صرف سوشیل میڈیا بلکہ ملک اور بیرون ممالک میں مشہورکردیا۔ چھوٹی عمر میں صبح کے اوقات اخبار ڈالتے ہوئے اپنی تعلیم کو سرکاری مدرسہ میں جاری رکھنے کی سوشیل میڈیہ پر ویڈیو وائرل ہونے پر ریاستی وزیر کے ٹی آر نے اس طالب علم کی خود اعتمادی کانفیڈنس سے متاثر ہوکر ٹوئیٹکرتے ہوئے تمام میڈیا پر تعریف کے پل باندھ دیئے۔