حوض خاص کو ایودھیا میں تبدیل کرسکتے ہیں : وی ایچ پی

   

نئی دہلی ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) کے لیڈر سریندر جین نے کہا کہ ’’ہم حوض خاص کو بلیمارن کو ایودھیا بنا سکتے ہیں‘‘۔ وہ پرانی دہلی کے علاقہ میں کے دورہ پر تھے جہاں ایک مندر میں گذشتہ ماہ توڑپھوڑ کی گئی۔ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ منوج تیواری، وجئے گوئل اور ہنس راج ہنس نے بھی حوِض خاص میں منعقدہ شوبھا یاترا میں شرکت کی ہے۔