نئی دہلی: کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمراں جماعت پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی ہے۔ یہ حکومت اپوزیشن کے کسی سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی۔کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی اور اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 13 مارچ سے حکمراں پارٹی پارلیمنٹ کو کام کرنے نہیں دے رہی ہے۔ یہ سب پی ایم مودی کے اشارے پر ہو رہا ہے کیونکہ مودی حکومت اڈانی کے معاملے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔ یہ حکومت نہیں چاہتی کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی منصفانہ تحقیقات ہو۔تیواری نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جائے۔ کیونکہ اڈانی گروپ پر سنگین الزامات ہیں۔ یہ آزادی کے بعد سب سے بڑا گھوٹالہ ہے