حکومت، ضروری اشیاء کی سربراہی کے عہد کی پابند : پیوش گوئیل

   

نئی دہلی27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کامرس اور صنعت کے مرکز وزیر پیوش گوئل نے ضروری اشیاء اور خدمات کے سپلائرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں تک فراہمی کا سلسلہ بنائیں رکھنے کیلئے حکومت پرعزم ہے ۔مسٹر گوئل نے جمعرات کی دیر شام ای۔ کامرس کمپنیوں اور کوریئر کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران یہ یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی اس میٹنگ میں کہا کہ حکومت لوگوں تک محفوظ، ہموار اور آسان طریقے سے ضروری اشیا اور خدمات کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔یہ میٹنگ کورونا وائرس سے پیدا ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے طور طریقوں پر بحث کے لئے بلائی گئی تھی۔ میٹنگ میں اسنیپ ڈیل، شاپ کلوز، فلک کارٹ، گروفرس، فارمائیجی،ون ایم جی ٹیک، امیزون انڈیا، بگ باسکٹ، زومیٹو، میٹرو کیش اینڈ کیری، وال مارٹ، ایکسپریس، انڈسٹری کونسل، ڈلہیوری، سیف ایکسپریس، پے ٹی ایم اور سوواگی کے نمائندوں نے شرکت کی۔