حکومت، مزدوروں کو واپس بھیجنے کا انتظام کرے :مایاوتی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں اور مہاجر مزدوروں کو ہونے والی دقتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجستھان کے کوٹہ سے طلبہ کی واپسی کی طرح مزدوروں کو بھی ان کے گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جانا چاہئے ۔آج اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے لکھا’کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں لاکھوں غریب و مزدور مہاراشٹرا، دہلی،ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بے روزگاری اور فاقہ کشی کا شکار ہیں۔انہیں ایک وقت کا کھانا بھی نہیں مل رہا ہے نیز وہ ہر حال میں اپنے گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں’۔