حکومت، ہاسپٹلس پر توجہ مرکوز کرے :مایاوتی

   

لکھنؤ۔ اترپردیش میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ٹسٹنگ کی رفتار میں اضافہ اور کووڈ اسپتالوں کی سہولیات پر دھیان دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ملک کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش میں کورونا وبا کے مریضوں کی آئے دن بڑھتی تعداد سے عوام کافی فکر مند اور پریشان ہے ۔ اس کے پیش نظر بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ، اسپتالوں میں سہولیات اور کووڈ مراکز کی صاف۔صفائی وغیرہ پر حکومت فورا دھیان دے ۔قابل ذکر ہے کہ یوپی میں گذشہ 15دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ اس درمیان کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بھی بڑھی ہے اور کل ریاست میں 50ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔