حکومتوں کی رسہ کشی کا خمیازہ مہاجر مزدور بھگت رہے ہیں:مایاوتی

   

لکھنؤ27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کی بی جے پی اور مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت کے درمیان آپسی تنازع میں لاکھوں مہاجر مزدور پس رہے ہیں۔جو کہ کافی تکلیف دہ اور مایوس کن ہے ۔محترمہ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’مرکز اور مہاراشٹرا سرکار کے درمیان تنازع کی وجہ سے لاکھوں مہاجر مزدور بری طرح سے پس رہے ہیں۔ جو کہ کافی تکلیف دہ اور مایوس کن۔ ضروری ہے کہ ایک دوسرے پر الزام لگانے کے بجائے مظلوموںپر دھیان دیں تاکہ کورونا کی زد میں پھنس کر ان لوگوں کی زندگی پوری طرح برباد ہونے سے بچائی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت ہو یا پھر بی جے پی کی لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر مہاجر مزدور اور میڈیکل ملازمین ہوئ ے ہیں۔ دونوں کو نظر انداز کرنا کسی بھی طرح سے ملکی مفاد میں نہ ہوگا۔