نیالکل /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس قائد وائی نروتم نے صحافتی بیان میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں پریشان غریب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومت یکسر ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی توسیعی کے بعد صرف 1500 سو روپئے میں 1 ماہ تک غریب عوام کا گذر بسر مشکل ہے ۔ کانگریس قائد وائی نروتم کی جانب سے غریب عوام میں غذائی اجناس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کے اس دوران کانگریس پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل کی عوام کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے تیار ہے ۔ اس موقع پر محمد یوسف کانگریس قائد محمد ملتانی گریش و دیگر کانگریس قائدین موجود تھے ۔