حکومتیں ہر شہری کو صحت کی سہولت فراہم کریں: پوپ

   

وٹیکن سٹی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مختلف ممالک کی حکومتوں سے درخواست کی ہیکہ وہ اپنے ہر شہری کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ پاپائے روم نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں سماجی انصاف کو نظر انداز نہ کریں۔ انہوں نے تنازعات کی زد میں موجود علاقوں میں طبی عملے پر متحارب گروپوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ پوپ کے مطابق مختلف سیاسی رہنماؤں نے صحت کے معاملے کو اپنے مفادات کے تناظر میں استعمال کیا، جو قابل افسوس بات ہے۔