حکومتی فنڈز میں بدعنوانیوں کی ویجلنس تحقیقات کا مطالبہ

   

سنگا ریڈی بلدیہ کے اجلاس کے دوران اراکین بلدیہ کا احتجاج

سنگا ریڈی۔ 23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی بلدیہ جنرل باڈی اجلاس وجے لکشمی چیئرمین بلدیہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں لتا وجیندر ریڈی وائس چیئرمین بلدیہ چندرشیکھر کمشنر بلدیہ موجود تھے اراکین بلدیہ نے چیئرمین بلدیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پلے کارڈ ہاتھ میں لے کر بلدیہ اجلاس میں پہنچے اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں آپس میں بحث و تکرار دیکھا گیا حکومت کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کے استعمال میں بدعنوانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ویجلنس تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا چیئرمین بلدیہ اور کمشنر کی جانب سے اجلاس کو شروع کرنے کی خواہش کی لیکن بی آر ایس پارٹی کے ہی اراکین بلدیہ نے بی آر ایس پارٹی کے چیئرمین کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے سوالات کرنا شروع کر دیے اس دوران اراکین بلدیہ کے دو گروپوں میں آپس میں تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا ایک گروپ چیئرمین کی تائید میں اور دوسرا گروپ مخالفت میں احتجاج کر رہا تھا کانگریس اور بی آر ایس کے اراکین میں بھی بحث و تکرار دیکھیں گی بی آر ایس پارٹی کا ایک گروپ نے دو ماہ قبل بھی چیئرمین بلدیہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ضلع کلکٹر کو ایک یادداشت بھی پیش کیا تھا۔