وزارت فینانس نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کے جملہ واجبات جون کے سہ ماہی کے ختم پر بڑھ کر 88.18 لاکھ کروڑ روپئے ہوگئے، جو ختم مارچ پر 84.68 لاکھ کروڑ روپئے تھے۔ وزارت نے کہا کہ سرکاری قرض جون کے سہ ماہی میں جملہ ادا شدنی واجبات کا 89.4% محسوب ہوئے ہیں۔ تقریباً 28.9% واجبات والی سکیورٹیز کی اندرون پانچ سال میچورٹی باقی ہے۔اس طرح کمزور معاشی حالت کا ایک اور رُخ سامنے آیا ہے۔