نئی دہلی،21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کورونا وائرس (کوویڈ19) کو روکنے کے لئے اب کمیونٹی ریڈیو کے ذریعہ عوامی بیداری مہم چلائے گی۔اطلاعات و نشریات کے وزیرپرکاش جاوڈیکر جمعہ کو ملک کے تقریباً 300 کمیونٹی ریڈیو سے ایک ساتھ خطاب کریں گے اور سامعین کو کورونا وبا کی روک تھام کے اقدامات پر بات چیت کریں گے ۔مسٹر جاوڈیکر ہندی اور انگریزی میں سامعین سے خطاب کرین گے ۔یہ پہلی انوکھی پہل ہوگی جس میں اس طرح کا پروگرام منعقد کیاجارہا ہے اور سبھی کمیونٹی ریڈیو پر ایک ساتھ سامعین سے خطاب کیا جائے گا۔