حکومت ، شوگر فیاکٹری کے احیاء کے عہد کی پابند

   

بودھن میں کانگریس امیدوارجیون ریڈی کا انتخابی جلسہ سے خطاب

بودھن /8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار کانگریس پارٹی حلقہ لوک سبھا نظام آباد ، ٹی جیون ریڈی نے بودھن میں عوامی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لوک سبھا کے نتائج کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی ، سدرشن ریڈی رکن اسمبلی بودھن و انچارج حلقہ پارلیمان نظام آباد کو ریاستی کابینہ میں شامل کریں گے ۔ حکومت سابقہ نظام شوگر فیاکٹری کے احیاء کے وعدے کے عہدے کی پابند ہے ۔ اس ضمن میں چیف منسٹر 17 ستمبر 2024 کو ریاستی کابینہ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ماہ ڈسمبر کے تیسرے ہفتہ کے دوران شوگر فیاکٹریوں میں کرشنگ سیزن کا آغاز عمل میں لایا جائے گا ۔ جیون ریڈی نے بی آر ایس قائدین اور بی جے پی قائدین پر موقع پرستی کا الزام عائد کیا ۔ جیون ریڈی نے عوام الناس سے ان کے انتخابی نشان ہاتھ کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ قبل ازیں سدرشن ریڈی اور چیرمین اردو اکیڈیمی تلنگانہ طاہر بن ہمدان سابقہ ایم پی پی رنجل منڈل مبین خان و دیگر نے بھی جلسہ سے مخاطب کیا۔