حکومت ، عوام کو دھوکہ دے رہی ہے

   

ترقی صرف اخبارات تک محدود، کانگریس لیڈر پی شراون کمار کا الزام

دوباک /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی ٹی پی سی سی کے نائب صدر پنالہ شراون کمار ریڈی نے آج دوباک میونسپلٹی میں ایک بائک ریالی منعقد کی ۔بعد ازاں ریڈی برادری میں منعقدہ اجلاس سے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتخابات میں عوام بالخصوص نوجوان بے روزگاروں سے وعدہ کیا تھا کہ ہر بے روزگار کو ماہانہ 3114 روپئے دیں گے ۔ وعدے کو جوکہ ایک لاکھ روپئے قرض کو بیک وقت معاف کریں گے ۔ اس وعدے کو بھی فراموش کردیا۔بڑے شرم کی بات ہے کہ ابھی تک کسانوں کو قرضہ معاف نہیں کیا جو قرض معاف کیا اس کے سود کیلئے کافی نہیں ہے ۔ مستحقین کو ڈبل بیڈروم مکانات بھی نہیں دئے گئے ۔ یہ حکومت صرف ترقی کو اخبار کے اشتہارات پر ہی دکھارہی ہے ۔ عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ حلقہ اسمبلی دوباک کی ترقی نہ ہی بی آر ایس پارٹی نہ ہی بی جے پی پارٹی سے ممکن ہے بلکہ کانگریس پارٹی ہی سے ترقی ممکن ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وعدوں کو فراموش کرنے والے کے سی آر کو سبق سکھائیں ۔ آنیو الے دنوں میں کانگریس ہی مرکز میں اور ریاست میں حکومت پر آئے گی ۔ کانگریس کی سپاہیوں کی طرح کام کریں ۔ کانگریس پارٹی کے جھنڈے کو بلند کریں۔ اس پروگرام میں کانگریس قائدین سنجیو ریڈی ، سرینواس ،کملاکر ، راجی ریڈی ، این وینکٹ ، سائی کرشنا و دیگر نے شرکت کی ۔
گروہا لکشمی درخواستوں کی جانچ
کوڑنگل /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گروہا لکشمی اسکیم کے تحت اس ماہ کی 8 تاریخ تا 10 تاریخ درخواستوں کی وصولی کی گئی ۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے گذشتہ روز عہدیداروں نے درخواست گذاروں کے گھر گھر پہونچکر معلومات حاصل کئے ۔ پہلے مرحلہ میں حکومت نے حلقہ اسمبلی میں تین ہزار مفلوک الحال لوگوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت جاری کی۔
چیرمین رنجل منڈل پریشد کے خلاف تحریک عدم اعتماد
بودھن /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی بودھن میں شامل رنجل منڈل پرجا پریشد کی چیرمین رجنی کشور اور وائس چیرمین یوگیندر کے خلاف گیارہ ایم پی پی کے بشمول سات ایم پی پی سی نے آج دفتر آر ڈی او بودھن پہونچکر آر ڈی او کو چیرمین و وائس چیرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا ۔