نئی دہلی : حکومت نے ہفتہ کو تجویز پیش کی کہ احتجاجی کسانوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اور میٹنگ 9 ڈسمبر کو منعقد کریں گے کیونکہ بات چیت کا پانچواں مرحلہ بھی تعطل میں ختم ہوگیا۔ کسانوں کے گروپ نے تینوں نئے زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق اپنے مطالبہ پر واضح ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ کا جواب طلب کیا اور حکومت کی طرف سے واضح جواب نہ ملنے پر مون ورت اختیار کیا۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت آئندہ ہفتہ 9 ڈسمبر کو بات چیت کا ایک اور مرحلہ چاہتی ہے اور اس نے یونینوں سے کچھ وقت مانگا ہے کہ حکومت نے داخلی طور پر مزید مشاورتوں کے بعد کچھ ٹھوس پیشکش کی جاسکے۔ بعدازاں وزارت زراعت نے ٹوئٹ کیا کہ بات چیت کا پانچواں مرحلہ اختتام پذیر ہوا ہے۔