حکومت اترپردیش کی ہدایت اے ایم یو کیمپس بند رہے گا

   

علی گڑھ: کووِڈ-19کی روک تھام کے لئے حکومت اترپردیش کی جانب سے 10/جولائی 2020ء کی شب سے 13/جولائی 2020ء کو صبح 5/بجے تک لاک ڈاؤن کے فیصلے کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کیمپس بند رہے گا۔ اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے ایک سرکولر میں مذکورہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ لازمی خدمات فراہم کرنے والے یونیورسٹی کے شعبے اور دفاتر جیسے کہ طبی خدمات، صفائی، بجلی، پانی، اقامتی ہال کی خدمات، سنٹرل آٹوموبائل ورکشاپ اور ٹیلی فون کے شعبے وغیرہ حسبِ سابق سربراہانِ شعبہ کی ہدایات کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔