سب اس بات کو جانتے ہیں کی حکومت احتجاج کی اجازت کسی کو نہیں دے رہی مگر ار ایس ایس والوں کو انہیں جلسہ جلوس کی اجازت مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن سارہ متہیو نے کیا جو حیدرآباد پریس کلب کے باہر سیاست ڈاٹ کام کے نمائندے سے بات کر رہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت شاہ اور بی جے پی کے دیگر لیڈران سی اے اے کی حمایت میں جلسہ کررہے ہیں مگر پرامن احتجاج کرنے والوں کو اجازت نہیں مل رہی ہے۔
انہوں نے تلنگانہ حکومت کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت جو اپنے اپ کو سیکولر کہتی ہے اسکا بھی یہی حال ہے وہ بھی پرامن احتجاج کرنے نہیں دے رہی ہے مگر وہ خود کرتے اور اپنے چاہنے والوں کو بھی کرنے دیتے ہیں۔
اس وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں اور ایک طرح سے مایوس ہیں۔
انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیں۔
