ممبئی: مہاراشٹرا اسمبلی کے 14 اور15 دسمبر2020 کو ممبئی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مسلم ریزرویشن بل ( تحفظات بل برائے مسلم)پیش کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جائے ، تاکہ مسلمانوں کی موجودہ اقتصادی ، تعلیمی اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پسماندگی اور پچھڑے پن کو دور کیا جا سکے ۔اس طرح کا مطالبہ سینئر کانگریسی قائد اور سابق ریاستی وزیر و سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کیا۔