لکھنو: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے پیر کو بتایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو کورونا کے ضمن میں صرف اعلانات کے بجائے مقامی علاقوں میں طبی خدمات کو مضبوطی فراہم کرنے کے سمت میں کام کرنا چاہے ۔مایاوتی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’کورونا وائرس کے دیہی علاقوں میں بھی پھیل جانے سے ہندوستان سرخیوں میں آگیا ہے پھر بھی حکومتیں اس کی مناسب تیاری و اس سے عوام کو راحت دلانے کے ضمن میں لگاتار صرف اعلانات ایسے کررہے ہیں جیسے الیکشن کے وقت میں بے بنیاد وعدوں کا رواج ہے ۔یہ کافی تکلیف دہ ہے۔