بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے ضلع ٹیکم گڑھ میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ غائب ہونے کے معاملے پرآج سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجسمے کا جلد پتہ لگا کر اسے احترام کے ساتھ نصب کروایا جائے ۔ مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ دنوں سیہور میں امبیڈکر کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا تھا اور اب ضلع ٹکم گڑھ کے پالیرا میں نصب بابا صاحب کے مجسمہ کو راتوں رات غائب کر دیا گیا اور روٹری کو توڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا‘‘ یہ بابا صاحب کے نظریے کو روکنے کی کوشش ہے ۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے میں ضروری قدم اٹھاتے ہوئے مجسمہ کا فوراََ پتہ لگایا جائے ۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے مجسمہ کو احترام کے ساتھ نصب کیا جائے ‘‘ ۔