حکومت اور بزنس انڈسٹری کے درمیان بھروسہ میں کمی

   

حکومتی اداروں کی جانب سے بزنس گھرانوں کے خلاف دھاوؤں، تلاشی مہمات اور لک آؤٹ نوٹسیں جاری کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے پیرامل گروپ چیئرمین اجئے پیرامل نے کہا کہ حکومت اور دولت پیدا کرنے والے اداروں کے درمیان بھروسہ میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ پیرامل نے سوال کیا کہ اگر آپ کے خلاف کوئی جرم کا الزام ہے تو کیوں ہم ہر چیز کو مجرمانہ نقطہ نظر سے دیکھیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے پاس سیرحاصل مواد کی دستیابی کے ساتھ کیا آپ کو دھاوؤں کی ضرورت ہے؟