رائے بریلی میں کانگریس کارکنوں سے راہول گاندھی کا خطاب
بریلی ( یوپی ):لوک سبھا میں اپوزیشن قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے 2 روزہ دورے پر پہنچے۔ راہول گاندھی کئی تقاریب میں حصہ لینے والے ہیں۔ رائے بریلی پہنچنے پر جہاں انھوں نے دلت طلبا سے خطاب کیا وہیں چرووا سرحد پر ہنومان مندر میں پوجا بھی کی۔ بچھراواں میں راہول گاندھی نے پارٹی کارکنون کی ایک تقریب سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران انھوں نے کارکنون سے بوتھ سطح پر مضبوط پکڑ بنائے رکھنے کی بات کہی۔پارٹی کارکنون سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت حقیقی مسائل سے توجہ بھٹکانے اور سرمایہ کاروں کو فروغ دینے کا کام کرتی آئی ہے۔ بی جے پی نے جی ایس ٹی، نوٹ بندی سے بے روزگار میں اضافہ کیا ہے۔ اڈانی نے چین کا سامان ہندوستان میں فروخت کر کے بے روزگاری کو بہت بڑھا دیا ہے۔ راہول گاندھی نے یہ بھی کہا کہ اگر مرکزی حکومت ایمانداری سے کام کرے تو الیکٹرک شعبہ کا فروغ ہو سکتا ہے۔ کروڑوں نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔راہول گاندھی نے رائے بریلی میں ’مول بھارتی ہاسٹل‘ میں طلبا سے ملاقات بھی کی اور دوسرے کئی پروگراموں میں حصہ لیا ۔