نئی دہلی: بدھ کے روز وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں سے این پی آر کی تیاری اور سی اے اے کے نفاذ کے سلسلے میں تمام ریاستوں سے بات چیت کر رہی ہے۔
ریاستی اسمبلیوں کے بارے میں جنہوں نے این پی آر اور سی اے اے کے خلاف قراردادیں منظور کیں وزرات داخلہ نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ “مرکزی حکومت کو راجستھان جیسے بعض ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں نے منظور کردہ قراردادیں موصول ہوئیں ہیں۔ کیرالہ کی ریاستی حکومت نے بھی دستور ہند کے آرٹیکل 131 کے تحت سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت این پی آر کی تیاری اور سی اے اے کے نفاذ کے سلسلے میں تشویش کا شکار ریاستوں سے بات چیت کر رہی ہے ۔