حکومت ایگزم بینک میں چھ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کر ے گی

   

نئی دہلی ۔16جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا(ایگزم بینک) کی از سرنوسرمایہ کاری کیلئے اس میں چھ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز کو منظوری دی گئی۔ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ایگزم بینک کی منظور شدہ پونجی کو دس ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر 20ہزار کروڑ روپے کرنے کو بھی منظوری دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایگزم بینک میں پونجی سرمایہ کیلئے چھ ہزار کروڑ روپے کے نئے بانڈ جاری کئے جائیں گے ۔