وارانسی۔ 22 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں منعقد 15 ویں پرواسی دیوس کے افتتاح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت پاسپورٹ کے قوانین کو مزید آسان بنانے کے اگلے مرحلے میں الکٹرانک چپ پر مبنی ای۔پاسپورٹ سرو س کا آغاز کرے گی اس کے لئے گلوبل پاسپورٹ سروس نیٹ ورک تیار کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر موریشس کے وزیر اعظم پروندر جگناتھ موجود تھے ۔ وزیر خارجہ ششما سوراج، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اترپردیش کے گورنر رام نائک، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اور مملکتی وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ بھی موجود تھے ۔