حکومت بارش متاثرین کی مدد میں ناکام:ریونت ریڈی

   

حیدرآباد26جولائی (یواین آئی)تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ حکومت حیدرآباد میں گزشتہ ایک ہفتہ سے بارش کی وجہ سے متاثر عوام کی مدد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ اور وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو پر کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ریاست میں ریڈ الرٹ کا اعلان کیا، لیکن حکومت کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہی ہے ۔