نئی دہلی: جیسے ہی راہول گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا دہلی میں داخل ہونے والی ہے، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسے روکنے کے بہانے تلاش کررہی ہے۔ کانگریس لیڈروں کی ملاقات سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ لوگ راہول گاندھی سے جڑ رہے ہیں… حکومت پریشان ہے اس لیے وہ یاترا کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس کی دہلی یونٹ بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کیلئے پوری طرح تیار ہے کیونکہ یہ ہفتہ کو بدر پور سرحد سے قومی دارالحکومت میں داخل ہونے والی ہے۔ پارٹی نے مرکزی قائدین کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ اس کو ایک شاندار تقریب کے طور پر بنانے کیلئے اپنی تمام تر قوتیں لگا دی ہیں۔ راستے میں جھنڈے اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔