حکومت ‘بی ایڈ کالجوں کے معیار کو بہتر بنانے پرعزم

   

Ferty9 Clinic

معیار کی تکمیل کرنے والے کسی بھی کالج کو بند نہیں کیا جائے گا: وزیر تعلیم
نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے کہا کہ حکومت بی ایڈ کالجوں کے معیار کی تکمیل کے حوالہ سے پرعزم ہے اور معیار پر پورا اترنے والے کسی بی ایڈ کالج کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ پیر کو ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ’نشنک‘ نے کہا کہ کوئی بھی بی ایڈ کالج بند نہیں کیا گیا ہے۔ تعلیم کے معیار پر پورا نہ اترنے والے کالجوں کے خلاف صرف کارروائی کی گئی ہے۔ کچھ بی ایڈ کالج کی سطح کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں اور معیار پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔اساتذہ کی تربیت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل اسکول ایجوکیشن اینڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹیچرز (نشٹھا) اسکیم شروع کی گئی ہے جس کے تحت ملک کے تمام پرائمری اسکول کے اساتذہ اور اسکول کے سربراہوں کو تربیت کے لئے آن لائن پروگرام شروع کیا گیا۔ نشٹھا‘ دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔