حکومت ترقیاتی کاموں پر وائیٹ پیپر جاری کرے

   

ملک کی ترقی کے لیے کانگریس کو ووٹ دینے کی خواہش : پونم پربھاکر

کریم نگر ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس کی جانب سے حلقہ پارلیمان کریم نگر امیدوار پوتین پلی ونود کمار اپنی میعاد کے دوران ایسے کونسے قابل ذکر کارنامے انجام دئیے ہیں ۔ اس بارے میں عوام کو واقف کروائیں ۔ اس سلسلہ میں اپنے کارناموں پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کریں ۔ اس کے بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں ۔ کانگریس ریاستی کارگذار صدر و حلقہ کریم نگر پارلیمانی امیدوار کانگریس پونم پربھاکر ریڈی نے حضور آباد پارٹی آفس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تشہیر کے لیے جس طرح باربار اپنے دور میں بہت سارے ترقیاتی پراجکٹوں کا آغاز کیا ہے ۔ فنڈز کی منظوری کروائی گئی ہے تمام کاموں کو ثبوت کے ساتھ پیش کریں ۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ ملک میں آئندہ ہونے والے انتخابات سی ایم کے سی آر یا اتم کمار ریڈی کے لیے نہیں ہورہے ہیں بلکہ کانگریس پارٹی راہول گاندھی اور نریندر مودی کے درمیان ہورہے ہیں ۔ یہ انتخابات ملک کی ترقی اور تنزلی کا فیصلہ کریں گے ۔ یہ انتخابات ملک کی بحران کی سمت کو تبدیل کرتے ہوئے ترقی کی طرف پھیر دیں گے۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ کے سی آر تلنگانہ کے جہدکاروں ، تلنگانہ تحریک میں حصہ لے کر اپنی جانوں کی قربانی کو پیش کیا ان کے افراد خاندان کو پس پشت ڈال کر ان کی جانی مالی قربانیوں کو نظر انداز کررہے ہیں ۔ دولت مندوں ، صنعت کاروں ، بیوپاریوں کو ٹکٹ دیتے ہوئے تلنگانہ کے لیے ہر طرح سے لٹ پٹ جانے والوں کی بے عزتی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ صرف 16 ایم پیز سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔ ایسی باتوں سے کچھ ہونے والا نہیں ہے ۔ جھوٹے گمراہ کن دل فریب وعدے کر کے اقتدار حاصل کرنے تیار ہیں ۔ گذشتہ چار تا پانچ سالوں میں تلنگانہ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ۔ سوائے قرض کی کھائی میں ڈالنے کے اور دھوکہ دینے کے عوام کو گمراہ کرنے کے کچھ بھی نہیں کیا ۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ میں 543 ایم پیز ہوتے ہیں ۔ تلنگانہ کے اس میں اگر غلطی سے 16 ایم پیز شامل بھی ہوجائیں تو وہ ملک کے صرف 3 فیصد ہیں ۔ کے سی آر عوام سے کئے پرانے وعدوں کو پورا کریں ۔ اس موقع پر ٹی پی سی سی سکریٹری پارٹی مقامی صدر کے سرینواس ، پی اے سی سی چیرمین جی سوامی کے علاوہ دیگر نے عوام سے اپیل و خواہش کی کہ کانگریس میں اپنا ووٹ استعمال کریں ۔ ملک کو فرقہ پرستی سے بچانے کی کوشش کریں ۔۔