حکومت ترقی اور قدرت کے متضاد ہونے کے تصور کو بدل رہی ہے: صدر جمہوریہ مرمو

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ حکومت صاف ایندھن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس تصور کو تبدیل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے جس میں ترقی اور قدرت کو متضاد سمجھا جاتا ہے۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن منگل کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرمو نے کہا، ‘بھارت نے اس سوچ کو بھی بدل دیا ہے جو ترقی اور قدرت کو متضاد سمجھتی تھی۔ میری حکومت سبز ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور پوری دنیا کو مشن لائف سے جوڑنے پر زور دے رہی ہے۔