حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ عوام کو اب برقی بلز کے علاوہ اسٹامپس اور رجسٹریشن چارجس زیادہ ادا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا کیوں کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی حکومت اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن چارجس میں اضافہ کرے گی اور اگر ضروری ہو تو شراب کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔ اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن چارجس میں اضافہ کرنے کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ 6 سال تک رجسٹریشن چارجس میں ایک روپیہ کا بھی اضافہ نہیں کیا کیوں کہ اس سے ریاست میں رئیل اسٹیٹ شعبہ پر اثر پڑنے کے شبہات کیے جارہے تھے ۔۔