حکومت تلنگانہ اورمرکز برائے موثر حکمرانی کا معاہدہ

   

حیدرـآباد۔/16اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) ریاست میں عوامی مصارف کے معیار اور سماجی و معاشی نتائج کو بہتر بنانے کیلئے حکومت تلنگانہ کے محکمہ جات فینانس و منصوبہ بندی نے ہندوستانی ریاستوں کے مرکز برائے مؤثر حکمرانی ( سی ای جی آئی ایس ) کے ساتھ سہ فریقی یادداشت مفاہمت پر چہارشنبہ کو دستخط کئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس یادداشت مفاہمت پر پرنسپال فینانس سکریٹری اور پرنسپال سکریٹری ( ایف اے سی ) محکمہ منصوبہ بندی کے راما کرشنا راؤ اور بانی و سائینٹفک ڈائرکٹر سی ای جی آئی ایس کارتک مرلیدھرن نے دستخط کئے۔