حکومت نے ہیلی کاپٹر کا انتظام نہیں کیا۔کلکٹر‘ایس پی کی غیر حاضری کا مرکز نے سخت نوٹ لیا
حیدرآباد : /22 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت اور گورنر کے درمیان پرٹوکول کا تنازعہ شروع ہوا ہے ۔ میڈارام جاترا میں گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن کے پروٹوکول کے تحت متعلقہ ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کو لازمی طور پر شرکت کرنا ہوتا ہے ۔ مگر ان کی غیر حاضری سے تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔ میڈارام جاترا کے آخری دن ہفتہ کو صبح 11.15 بجے گورنر میڈارام روانہ ہوں گی ۔ ہیلی کاپٹر کا انتظام کرنے گورنر کے دفتر کی جانب سے اطلاع دینے کے باوجود حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا انتظام نہ کرنے پر گورنر 3.30 بجے میڈارام کو پہونچی ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اُسی دن چیف منسٹر کے سی آر بھی میڈارام جاترا جانے والے تھے ۔ حکومت کے پاس ایک ہی ہیلی کاپٹر تھا اس لئے انتظام نہ کر پانے کی حکومت کی جانب سے گورنر آفس کو اطلاع دینے کا علم ہوا ہے ۔ پہلے چیف منسٹر نے اس کی اطلاع دی تھی اس کے بعد گورنر کے دفتر سے ہیلی کاپٹر کا انتظام کرنے کی اطلاع وصول ہوئی ۔ گورنر بذریعہ سڑک میڈارام روانہ ہوئی ۔ گورنر دفتر کے پاس شکایتی باکس کا اہتمام کرنا اور کوویڈ کے نام پر /26 جنوری کی تقریب راج بھون تک محدود کرنے کی وجہ سے حکومت اور گورنر کے درمیان تھوڑی دوریاں نظر آرہی ہیں ۔ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن کے میڈارام جاترا دورے کے موقع پر اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے پروٹوکول کا احترام نہ کرنے کا مسئلہ دہلی سے رجوع ہوچکا ہے ۔ گورنر نے /19 فبروری کو اپنے دورے کا پہلے شیڈول دے دیا تھا ۔ گورنر کے دورے سے چند گھنٹے قبل ہی ریاستی وزراء ای دیاکر راؤ ، اندرا کرن ریڈی ، کلکٹر کرشنا آدتیہ ، ایس پی سنگرام سنگھ پاٹل اور دوسرے عہدیداروں نے میڈارام ’’سکس میٹ‘‘ کا انعقاد کیا ۔ اس کے بعد میڈارام پہونچنے والی گو رنر کا جوائنٹ کلکٹر ایلاترپاٹھی مقامی رکن اسمبلی سیتااکا نے خیرمقدم کیا ۔ وداعی پروگرام میں وزراء ضلع کلکٹر ۔ ایس پی کی غیر حاضری پر تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور مقامی رکن اسمبلی سیتا اکا نے علحدہ علحدہ طور پر مرکز سے شکایت کی ہے ۔ نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقہ ہونے کے باوجود گورنر کے دورے کو ہلکے میں لینے پر مرکز کی جانب سے اس کا سخت نوٹ لینے اور اس کی تحقیقات کرانے کی بھی اطلاعات وصول ہوئی ہے اور سنٹرل انٹلیجنس کے عہدیداروں کی جانب سے بھی اس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ن