حکومت ’تلنگانہ برانڈ‘ کے مٹن اور مچھلی کو بڑھاوا دینے کی خواہاں

   


حیدرآباد : حکومت تلنگانہ اب ریاست میں پیدا ہونے والے میٹ (بکرے کے گوشت) اور مچھلی کی برانڈنگ پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ریاست میں روایتی طور پر بکروں کو پالنے اور سمکیات کی سرگرمیوں میں مصروف خاندانوں کی حالت کو بہتر بنانے اور دیہی معیشت کو ابھارنے کے سلسلہ میں حکومت کے جاریہ پروگرامس کی کامیابی سے حوصلہ پاکر ریاستی حکومت اب مٹن اور فش کے معاملہ میں کوالیٹی پروسیسنگ اور ویئلیو ایڈیشن کے ذریعہ فارمرس کی آمدنی میں اضافہ کیلئے مدد کرنا چاہتی ہے۔ برانڈیڈ دودھ اور پینے کے پانی کے پراڈکٹس کی طرح، جس میں معیار اور حفظان صحت کے معیارات کا تیقن دیا جاتا ہے، اب ریاست میں پیدا ہونے والے میٹ، فش اور دیگر نان ۔ ویجیٹیرین پراڈکٹس کیلئے جو مقامی فارمرس کی جانب سے سربراہ کئے جائیں گے، مارکٹ میں برانڈیڈ ویلو ہوگی۔