حکومت تلنگانہ سے سرکاری تعطیلات کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے سال 2019 کے دوران عام اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے تحت تمام سرکاری تعطیلات رہیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب ہر ماہ دوسرے ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات برقرار رہیں گے ۔ یکم جنوری کو سال نو 2019 کے موقع پر دی گئی تعطیل پر 9 فروری کو دوسرے ہفتہ کو کام کا دن رہے گا ۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو عام تعطیلات کے ساتھ عید و تہواروں کے موقع پر اختیاری تعطیلات کے طور پر پانچ سے زائد تعطیلات حاصل کرنے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ عید الفطر ، عید الاضحی یا پھر یوم عاشورہ اور میلاد النبیؐ کی تعطیلات رویت کی مناسبت سے تعطیلات میں تبدیلی ممکن ہے ۔ حکومت سے تاحال جاری کردہ تعطیلات کی تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سال نو کی تعطیل ، 14 جنوری کو بھوگی ، 15 جنوری سنکرانتی / پونگل ، 26 جنوری یوم جمہوریہ ، 4 مارچ مہاشیواراتری ، 21 مارچ ہولی ، 5 اپریل بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش ، 6 اپریل اگادی / سری رام نومی ، 14 اپریل بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش ، 19 اپریل گڈ فرائیڈے ، 5 جون عید الفطر ، 6 جون عید الفطر کے دوسرے دن ، 29 جولائی بونال ، 8 اگست عید الاضحی ، 15 اگست یوم آزادی ، 24 اگست کرشنا اشٹمی ، 2 ستمبر ونائک چتورتھی ، 10 ستمبر یوم عاشورہ ، 28 ستمبر بتکما ، 2 اکٹوبر گاندھی جینتی ، 6 اکٹوبر درگااشٹمی ، 8 اکٹوبر وجیا دشمی ، 27 اکٹوبر دیپاولی ، 10 نومبر عید میلاد النبیؐ ، 11 نومبر کارتک پورنیما / گرونانک ، 25 دسمبر کرسمس ، 26 دسمبر باکسنگ ڈے شامل ہیں ۔۔