حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : حکومت تلنگانہ ریاست نے عثمانیہ یونیورسٹی کو مینجمنٹ بی بی اے ( آنرس ) ، چار سالہ انڈر گریجویٹ کورسیس کے آغاز کی اجازت دے دی ہے ۔ یہ ایک نئے انڈر گریجویٹ سطح کے کورسیس ہیں ۔ جی او 105 مورخہ 01-07-2023 کے مطابق موجودہ AICTE کے منظورہ پانچ سالہ مربوط ایم بی اے کورس میں یہ ایک ایگزٹ آپشن کے طور پر ہوگا جبکہ حکومت تلنگانہ نے جی او آر ٹی نمبر 20 ، مورخہ 22-03-2019 کو بی بی اے ڈگری کی حوالگی کی خاطر مربوط ایم بی اے میں 3 سال میں ایگزٹ آپشن کے لیے جاری کیا تھا ۔ یو جی سی کی جدید رہنمایانہ خطوط کے ردعمل میں NEP2020 کی مطابقت میں حکومت تلنگانہ ریاست نے ملٹیپل ایگزٹ اور ملٹیپل انٹری کا مربوط ایم بی اے کورس میں آغاز کرنے کی اجازت دی ہے ۔ چنانچہ اس بی بی اے (آنرس ) چار سالہ کورس کی وشوا وشوانی انسٹی ٹیوشنس اور امجد علی خاں کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے پیشکش کی ہے ۔ اس سے طلبہ کو ملازمت کے لیے ایگزٹ کرنے کے خواہش مند طلبہ کو بڑی راحت ملی ہے ۔ بی بی اے ، 3 سالہ ، بی بی اے ( آنرس ) 4 سالہ اور ایم بی اے 5 سالہ کورسیس تاحال جی او 20 کے مطابق مربوط ایم بی اے کے تحت ہوں گے ۔۔