حکومت تلنگانہ پر ٹرائبل ریزرویشن کے ساتھ لاپرواہی کرنے کا الزام

   

سابق رکن قانون ساز کونسل راملو نائیک کی گورنر تملی سائی سندرا راجن سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : گریجن ریزرویشن کے معاملہ میں کے سی آر پر دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے سابق رکن قانون ساز کونسل راملو نائیک نے آج گورنر سے ملاقات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جی او ایم ایس نمبر 3 کے تعلق سے ٹرائبل ریزریشن پورا سمیتی کی قیادت میں ریاستی گورنر تملی سائی سندرا راجن سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ قبائیلی تحفظات کے تعلق سے حکومت مسلسل لاپرواہی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جی او ایم ایس نمبر 3 کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ۔ باوجود اس کے تاحال حکومت نے کوئی جواب داخل نہیں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ریویو پٹیشن داخل نہ کئے جانے کے مسئلہ پر گورنر کو توجہ دلائی گئی ۔ سابق ایم ایل سی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ایس ٹی ریزرویشن کو 6 فیصد سے 12 فیصد کرنے کا کے سی آر نے وعدہ کیا تھا تاہم ریاست کی تشکیل کے 6 سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود بھی کے سی آر نے نہ ہی اپنا وعدہ پورا کیا اور نہ ہی تحفظات میں اضافہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گریجن ریزرویشن کے تعلق سے گورنر اور صدر ہی راحت پہونچا سکتے ہیں ۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ دونوں حکومتیں عملاً گریجن ریزرویشن کو تعطل کا شکار بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے گورنر کو ایک یادداشت پیش کی ۔۔