بانسواڑہ ۔ بانسواڑہ میں تلنگانہ حکومت و فائر ڈپارٹمنٹ کی ہدایت پر تمام دواخانوں میں فائر سیفٹی پروگرام کو انجام دیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں بانسواڑہ فائر آفیسر نرسنگ راؤ نے فائر سیفٹی پروگرام کو انجام دیتے ہوئے بانسواڑہ بالاجی دواخانہ میں اپنے عملہ کے ہمراہ پروگرام کو عمل میں لایا ۔ انہوں نے دواخانہ کے تمام اسٹاف کے درمیان آگ لگنے اور آگ بجھانے کی ترکیب بتلائی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام عوام کو مشورہ دیا کہ اپنے مکانوں یا دوکانوں میں موجودہ گیاس سلینڈر سے نکلی ہوئی آگ کو کس طرح سے قابو میں کیا جاتا ہے اور بجھایا جاتا ہے وہ کردیکھا یا اور کہا کہ اس پر عمل کریں تاکہ کوئی کسی جان و مال کی حفاظت ہوسکے اور حادثہ سے محفوظ رہے اس موقع پر دواخانہ اور فائر ڈپارٹمنٹ عملہ موجود تھا ۔
