’’سب کا ساتھ ،سب کا وِکاس اور سب کا وِشواس‘‘ کی بنیاد پر تمام طبقات کی ترقی کو اولین ترجیح، الہ آباد میں وزیراعظم مودی کا خطاب
پریاگ راج۔ 29 فروری (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں سینئر شہریوں اور معذوروین کے درمیان آلات تقسیم کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہماری حکومت بلا تفریق سماج کے ہر طبقے کے فلاح کے لئے کام کرہی ہے ۔130 کروڑ ہندوستانیوں کے مفاد کا تحفظ کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اترپردیش کے دو اضلاع کے دورے پر پہلے پریاگ راج پہنچے وزیراعظم نے نریندر مودی نے دس معذورین کو اپنے ہاتھوں سے آلات دینے کے بعد ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پردھان سیوک کے طور پر مجھے ہزاروں معذورین اور بزرگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے ۔آج اس خصوصی تقریب میں تقریبا 27 ہزار افراد کو آلات دئیے گئے ۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش کے دو اضلاع کے دورے پر سنیچر کی صبح خصوصی طیارے سے 10:30 بجے بمرولی ائیر پورٹ پہنچے ۔جہاں پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا استقبال کیا۔ائیر پورٹ سے وزیر اعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر پریڈ میدان پہنچے ۔پریاگ راج کے بعد وہ چترکوٹ کے لئے روانہ ہوگئے جہاں پر وہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں معذورین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آلات آپ کے زندگی کی مشکلوں میں کچھ مدد کریں گے ۔ یہ محض معاون آلات ہیں۔ آپ کی ہمت،حوصلہ ہی کافی اہم ہے ۔آپ کی زندگی کو اگر کوئی باریکی سے دیکھے تو ہر کسی کے لئے اس میں رغبت کی وجہ چھپی ہوئی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے معذورین کے لئے جس جذبے کے ساتھ کام کیا ہے اور فیصلے کئے ہیں اس کی جتنی تشہیر ہونی چاہئے تھی وہ نہیں کی گئی۔ہماری ہی حکومت ہی ہے جس نے پہلی بار معذورین کے حقوق کے لئے قانون نافذ کیا۔معذورین کے زمرہ بندی کو سات سے بڑھا کر21کردیا گیا۔
معذورین پر ظلم و ستم اور مذاق کے شقوں کو مزید سخت کیا گیا۔اعلی تعلیمی اداروں میں داخلے کے ریزرویشن کو تین فیصد بڑھا کر پانچ فیصد کردیا گیا۔معذورین کی نمائندگی ہر شعبے میں ضروری گردانتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے معذورین کے لئے پوری سنجیدگی سے کام کیا ہے ۔پہلے معذورین کو ہفتوں تک در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی تھیں۔لیکن ہماری حکومت نے ان کی دقتوں اور پریشانیوں کے بارے میں سوچا۔سابقہ حکومتوں میں اس طرح کے کیمپ بہت کم لگتے تھے اور اس طرح کے میگا کیمپ تو گنتی کے بھی نہیں ہوتے تھے ۔ہماری حکومت نے گذشتہ چھ سالوں میں 9 ہزار کیمپ لگائے ہیں۔ہماری حکومت نے 900 کروڑ روپئے سے زیادہ کے آلات تقسیم کئے ہیں۔جو کہ گذشتہ حکومت کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہے ۔معذورین کی سہولیات کو نظر انداز کرنے کے لئے سابقہ حکومتوں کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وقت بھی یاد کیجئے جب سرکاری عماروں میں جانے کے لئے معذورین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔کچھ مقامات پر ہی زنجیروں سے لیس آہنی سلاخیں نصب کی گئی تھیں۔
