ظہیرآباد – 8ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک راؤ نے تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج الگول بوائز -1 میں منعقدہ اعزازی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست کے تمام طبقات کے غریب طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک رول ماڈل بن گئی ہے اور یہ کہ اس کالج میں زیر تعلیم ایم وجئے کمار کا سدی پیٹ میں واقع میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرنا ہم سب کے لئے باعث مسرت ہے ۔ اس موقع پر ڈی آئی او سنگاریڈی نعیم الدین اے ایف او ، ڈی ایم ڈبلیو او سری دیوجا ، آر ایل سی سنگا ریڈی ڈاکٹر ڈی نرسمہا ، ویجیلنس آفیسر غوث پاشاہ ، پرنسپل کے ایس جمیل ، جے راملو ، ڈپٹی وارڈن سمیع الدین ، جونیئر اسسٹنٹ محمد عرفان ، کالج کوآرڈینیٹر ڈی ناگرجنا ، NDA انچارج ابراہیم جونیر لکچرر اردو اور دیگر تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے اس پروگرام میں طالب علم وجے کمار کو مبارکباد دی۔ اس پروگرام میں ایم ایل سی دیوی پرساد ، تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین محمد تنویرالدین ، بی آر ایس ظہیرآباد ٹاون کے صدر سید محی الدین ، محمد مرتضیٰ سابق سرپنچ کوہیر محمد کلیم اور دیگر موجود تھے۔