جنگاؤں میں جماعت اسلامی کی جانب سے صحافیوں کو تہنیت کی پیشکشی‘ مقررین کا خطاب
جنگاؤں۔ جماعت اسلامی ہند شاخ جنگاوں کی جانب سے جنگاوں کے اردو صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوے تہنیت پیش کی گئی اسی ضمن میں ڈاکٹر رحیم رامِش کی رہائش گاہ پر تہنیتی جلسہ بصدارت جناب خالد سعید صاحب ناظم ضلع جنگاوں جماعت اسلامی ہند منعقد کیا گیا جناب منیر احمد خان، جناب عمادالدین اور جناب محمد الیاس (ورنگل) مہمانان خصوصی تھے۔ جناب خالد سعید نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ہمارے سماج میں صحافیوں کو عزّت کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے اور ان کی قدر کی جانی چاہیے صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اسی لیئے صحافیوں کا شمار شہر کے دانشوروں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی اولین فرصت میں اپنے فرائض کو انجام دیتا ہے وہ غریبوں اور مستحق افراد کی رہبری کرتا ہے ان کا پیغام حکومت تک پہنچاتا ہے اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتا ہے اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولتوں سے واقف کرواتا رہتا ہے یہ اور بات ہے کہ سماج میں اسے اتنی عزّت نہیں ملتی جتنا وہ حقدار ہے آخر میں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند اپنے قیام کے اوّل دن سے ہی انسانوں کی خدمت کرتی چلی آرہی ہے آفات سماوی فسادات طوفان سیلاب اور وباء پھوٹ پڑنے پر بھی انسانوں کی خدمت بلا تفریق مذہب و ملّت مدد کرتی چلی آرہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ انسانوں کو خدا کا پیغام پہنچا رہی ہے جماعت اسلامی ہند ہمیشہ اتحاد ملّت کو اولین ترجیح دیتی ہے جماعت اسلامی ہند صحافیوں کی بے لوث خدمات کو ذہن میں رکھتے ہوے جنگاوں کے اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کر رہی ہے اس موقع پر مقامی صحافیوں جناب جمال شریف ڈاکٹر رحیم رامِش جناب محمد عابد فیصل قریشی جناب محمد ظہیرالدین عظیم جناب محمد سراج اور جناب عبدالمنّان کی شال پوشی کی گئی۔
