کل وزیر اعظم کی قیادت میں ہونے والے اجلاس کے بعد اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے کہا کہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے دوران مرکز کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ریاست جموں و کشمیر کو مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ مکمل ریاست کو بحال کرنے کا وقت آگیا ہے، اب بھی امن ہے اور انتخابات کے انعقاد کے لئے اس سے بہتر وقت نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت جمہوریت کو مضبوط بنانے کی بات کرتی ہے تو اسے فوری طور پر ریاست میں اسمبلی انتخابات کرانے چاہئیں۔