نئی دہلی: کانگریس نے جھارکھنڈ میں سمید شیکھر جی کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کی مخالفت کرنے والی جین کمیونٹی کی تحریک کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس کمیونٹی کے جذبے کے ساتھ ہے اور حکومت کو اس کے جذبے کے مطابق قدم اٹھاناچاہئے ،کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت جین تیرتھ استھل کو تجوری بھرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں جھارکھنڈ حکومت نے شیکھرجی پہاڑی علاقے میں پارس ناتھ پہاڑی ترقیاتی منصوبہ بنایا جس میں ہیلی پیڈ، تھیم پارک، ٹورسٹ ریسپشن سینٹر، کار پارکنگ وغیرہ کی تعمیر کی جانی تھی۔