سری نگر، 8 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کو تمام شعبہ ہائے حیات میں مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔واضح رہے کہ عالمی یوم خواتین ہر سال دنیا بھر میں 8 مارچ کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا اور ان کے حقوق کے تحفظ کو اجاگر کرنا ہے ۔اس موقع کی مناسبت سے عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی خواتین کو مبارکباد پیش کی۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘وزیر اعلیٰ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو ان کی طاقت، حوصلہ، ثابت قدمی اور کاندانوں ، برادریوں اور معاشرے کی تشکیل میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دلی مبارکباد پیش کی’۔
خواتین میں قیادت کی صلاحیت مردوں سے زیادہ
دہرادون، 8 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ پردیش کانگریس کے صدر گنیش گودیال نے اتوار کو’خواتین کے عالمی دن’ کے موقع پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین آج ہر شعبے میں مردوں سے آگے نکل چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین میں قیادت کی صلاحیت مردوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔ قدیم زمانے ہی سے خواتین معاشرے کی راہنما رہی ہیں اور انہوں نے سماج کو نئی سمت دینے کا کام کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہندوستانی خواتین کا ایک اہم مقام ہے ۔