نئی دہلی، 5 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت خواتین کی حفاظت کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے اور سب کچھ ‘اطمینان بخش’ کہہ کر پارلیمنٹ میں پوچھے گئے ہر سوال پر گمراہ کرتی ہے ۔راہول گاندھی نے لوک سبھا میں 27 مارچ کو خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت سے خواتین کی حفاظت سے متعلق پوچھے گئے اپنے ایک سوال کے ملے جواب کی بنیاد پر الزام لگایا کہ حکومت خواتین کی حفاظت پر ٹھوس حقائق کے ساتھ جواب نہیں دیتی اور ہر چیز کو تسلی بخش بتا کر معاملہ ختم کر دیتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار خواتین جب مدد کے لیے خواتین کے تحفظ اور ون اسٹاپ سینٹرز (او ایس سی) کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہیں تو مدد کے بجائے انہیں بند دروازے اور نامکمل انتظامات ملتے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے اپنے سوال اور اس کے جواب کی کاپی بھی پوسٹ کی اور کہا کہ انہوں نے حکومت سے پوچھا تھا کہ او ایس سی مراکز میں عملے کی شدید ہے اور ملک بھر سے آرہی شکایات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اس پر انہیں حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ سب کچھ “اطمینان بخش” ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو ان مراکز سے متعلق مسائل کی مسلسل خبریں کیں سامنے آرہی ہیں۔کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا “ہر پانچ میں سے تین خواتین کو اب بھی مدد نہیں مل رہی ہے اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے بجٹ میں اوایس سی کے لیے بہت کم خرچ کیا جارہا ہے ۔ خواتین کی حفاظت کوئی اسکیم نہیں ہے بلکہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ہر معاملے کو ‘اطمینان بخش’ کہنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت عام لوگوں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں سن رہی ہے ۔(G/W)
راہول اور پرینکا گاندھی کی ایسٹر کی مبارکباد
نئی دہلی، 5 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور اس تہوار سے وابستہ خوشی، ہمدردی اور امید کی اقدار کو اجاگر کیا۔ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ آپ کو اور آپ کے پیاروں کو ایسٹر مبارک ہو۔ یہ خاص موقع آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، ہم آہنگی اور خوشحالی سے بھر دے ۔پرینکا گاندھی نے بھی اسی پلیٹ فارم پر اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبھی کو ایسٹر کی دلی مبارکباد۔ محبت، ہمدردی اور مہربانی ان مشکل وقتوں میں ہماری رہنمائی کرے ۔ ایسٹر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ روشنی اندھیرے پر غالب آتی ہے۔(G/W)
اور محبت نفرت سے زیادہ طاقتور ہے ۔ایسٹر، جو عیسائیت کے اہم ترین تہواروں میں سے ایک ہے ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے اور یہ تجدید، ایمان اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت ہے ۔ اس موقع پر دنیا بھر میں دعاؤں، چرچ کی خدمات اور سماجی اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔