حکومت دہلی فسادات پر مباحث میں ناکام : سی پی ایم

   

نئی دہلی ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ دہلی فساد پر بحث کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ 3 دن قبل برطانیہ کے دارالعوام میں دہلی فساد پر بحث ہوئی اور مذمت کی گئی ۔ اس فساد میں 53 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی لاپتہ بتائے گئے ہیں ۔