حکومت ریاپڈٹسٹ کٹس پر لاپرواہی کا جواب دے :اکھلیش

   

لکھنؤ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاپڈٹیسٹ کٹ کی کوالٹی کے ضمن میں کی گئی لاپرواہی حقیقت میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ہے اور حکومت کو اس بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کرنی چاہئے ۔یادو نے آج اپنے ٹوئٹ میں لکھا” چین سے آئے ریاپڈٹسٹ کٹ کو بغیر کوالٹی کے جانچ کے استعمال میں لانا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے ۔ اب ٹسٹ ملتوی کرنے والی آئی سی ایم آر کو اس بارے میں پہلے ہی انتباہ دینا چاہئے تھا۔ اتنی بڑی لاپرواہی پر حکومت فورا وضاحت کر کے بتائے کہ پہلے جو جانچ ہوئی ہے اس کے نتائج کتنے صحیح تھے “۔قابل ذکر ہے کہ راجستھان حکومت کی جانب سے رپیڈ ٹیسٹ کٹ کے نتائج پر سنگین سوالات اٹھانے کے بعدمرکزی حکومت نے اس کے استعمال پر دودنوں کی روک لگا دی گئی ہے ۔