حکومت زراعت کو فائدہ مند بنانے کیلئے فصلوں میں تبدیلی لارہی ہے

   

Ferty9 Clinic

کسانوں میں شعور بیداری پروگرام سے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی کا خطاب

نظام آباد :29؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے آج رنجل منڈل کے دوپلی کا دورہ کیا اور اس موقع پر کسانوں سے ملاقات کی اور کسانوں سے شعور بیداری اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زراعت کو فائدہ مند بنانے کیلئے فصلوں کی تبدیلی عمل میں لارہی ہے مارکٹ میں بارک چاول ، کپاس ، سویا و دیگر فصلوں کی مانگ ہے لہذا جدید طور پر اختیار کردہ پالیسی پر عمل آوری کریں اور قدیم روایت کی کاشت کو ترجیح دیتے ہوئے جدید کاشت کی طرف راغب ہوجائیں تو بہتر ہوگا۔ مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ موٹے دھان کی مانگ میں دن بہ دن کمی واقع ہوتی جارہی ہے اور ضرورت سے زیادہ اس کی کاشت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی مشکل ہورہی ہے ۔ کرونا کے سبب کسانوں کو ہونے والی مشکلات کو نظر میں رکھتے ہوئے حکومت نے دھان کی خریدی کی تھی لیکن برسات میں موٹے دھان کے بجائے باریک دھان کی کاشت کریں اسی طرح مکئی کی بھی مانگ میں کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے گوداموں میں محفوظ کردیا گیا ہے ان فصلوں کے بجائے متبدل فصل سویا ، تور اور باریک دھان کے کاشت کرنے کی ہدایت دی ۔ دوپلی میں ماحول خوشگوار ہے اور ضلع میں دو پلی کو ایک مثالی دیہات قرار دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکومت کی پالیسی کے تحت فصلوں کی تبدیلی عمل میں لانے کی صورت میں کسان اور حکومت کو بھی فائدہ ہوگا۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ بیشتر افراد باریک چاول کو ترجیح دیتے ہیں اور مارکٹ میں آسانی کے ساتھ باریک چاول کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے یہاں کے مٹی کے نمونہ کی جانچ کی جائے اور کون کونسی فصل کی کاشت کی جائے اس بارے میں کسانوں کو ترغیب دیں تو بہتر ہوگا۔ ضلع کلکٹر نے دیہات کے کسانوں کے ساتھ ساتھ منتخب قائدین ، دیہی کمیٹی اور رعیتو بندھو کمیٹی اور عہدیداروں کسانوں میں شعور بیدار بیداری کریں اور آنے والے دنوں میں مزدوروں کی قلت کو دور کرنے کیلئے فصلوں کی تبدیلی بھی ناگزیر قرار دیا ۔اس موقع پر سرپنچ سائی ریڈی ، زیڈپی ٹی سی وجیا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔