حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کے موقف میں نہیں

   

جی پی ایف کی درخواستیں زیر التواء، صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کا الزام
حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں معاشی بدحالی کیلئے کے سی آر حکومت کی غلط پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ حکومت کے غلط فیصلوں کے نتیجہ میں ریاست کی معاشی صورتحال ابتر ہوچکی ہے۔ ریاست کو دیگر ریاستوں کے مقابلہ دولتمند قرار دینے والے کے سی آر نے تلنگانہ کو مقروض ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وظیفہ یابوں کو پنشن مقررہ وقت پر ادا کرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ ایک ضلع کیلئے تنخواہیں جاری کی جارہی ہیں اور تنخواہوں کی اجرائی کا عمل ہر ماہ دوسرے ہفتہ تک جاری رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی او 317 کے تحت تبادلہ کئے گئے اساتذہ کی جنوری کی تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی گئی جس سے ریاست کی معاشی بدحالی کا اظہار ہوتا ہے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور اساتذہ جی پی ایف کے تحت جمع رقم کو اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور دیگر ضروریات پر خرچ کرتے ہیں لیکن حکومت جی پی ایف کی رقم ادا کرنے میں تاخیر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی پی ایف کے تحت داخل کی گئی درخواستیں گزشتہ دو برسوں سے زیر التواء ہیں۔ ہیلت کارڈ کے تحت کسی بھی کارپوریٹ ہاسپٹل میں ملازمین کو علاج کی سہولتیں میسر نہیں جس کے باعث ملازمین پریشان ہیں۔ کے سی آر خود کو موافق ملازمین قرار دیتے ہیں لیکن حکومت کے اقدامات اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی سبکدوشی کے دن ہی انہیں تمام حاصل ہونے والے مراعات ادا کردیئے جائیں۔ اسمبلی میں وعدہ کے باوجود چیف منسٹر ملازمین کے ساتھ ہمدردانہ رویہ میں ناکام ثابت ہوئے۔ ر